7 اگست، 2024، 7:33 PM

صہیونی آئرن ڈوم ایرانی میزائل اور ڈرون روکنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، امریکی اخبار

صہیونی آئرن ڈوم ایرانی میزائل اور ڈرون روکنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، امریکی اخبار

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے کہا ہے کہ اسرائیلی آئرن ڈوم ایرانی جدید ہتھیاروں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ شہید اسماعیل ہنیہ پر حملے کے بعد ایران کی جوابی کاروائی ذرائع ابلاغ اور مبصرین کے درمیان موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اسرائیل پر ایرانی حملے کے حوالے سے اپنے تجزئیے میں لکھا ہے کہ اسرائیلی دفاعی سسٹم آئرن ڈوم ایرانی جدید ہتھیاروں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت سے عاری ہے۔

اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ لبنانی تنظیم حزب اللہ کے پاس بھی ہزاروں مارٹر گولے، راکٹ اور میزائل ہیں جو کسی بھی وقت اسرائیل پر بارش کی طرح برس سکتے ہیں۔

وال اسٹریٹ جرنل نے سرخی لگائی ہے کہ "کیوں اسرائیل کو ایرانی حملوں کا مقابلہ کرنے کے لئے آئرن ڈوم سے پیشرفتہ سسٹم کی ضرورت ہے؟"

اخبار نے مزید لکھا ہے کہ تل ابیب کو ایران اور اس کے اتحادیوں کے منظم حملے کا انتظار ہے جوکہ اسرائیلی دفاعی نظام کے لئے بڑی آزمائش ہوگی۔ تل ابیب ایرانی حملوں کو ناکام بنانے کے لئے واشنگٹن اور عرب ممالک پر اعتماد کررہا ہے۔

اخبار نے لکھا ہے کہ پہلی مرتبہ امریکہ کو مقاومتی محاذ کے مشترکہ حملے کی پریشانی لاحق ہوگئی ہے۔ مقاومتی ڈرون طیارے نچلی سطح پر پرواز کرتے ہوئے صہیونی ریڈار سسٹم کی نظروں سے بچ کر ہدف کو نشانہ بناسکتے ہیں۔

News ID 1925839

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha